وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیر اعظم کی پولیو خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

فائل فوٹو


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات پر طویل بحث ہوئی۔

وزرا نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پہلے بھی نااہل ہو چکے،سزا یافتہ ہیں، حفیظ شیخ کے مقابلے میں ایسا امیدوار آیا جو پہلے ہی سزا یافتہ ہے۔

وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کی جیت یقینی بنانے کے لیے وزرا کو ٹاسک سونپ دیا۔

عمران خان کے سیاسی ستارے 4 مارچ سے عروج پر ہوں گے، شیخ رشید

کابینہ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ہر حکومتی رکن اپوزیشن ارکان سے ووٹ کیلئے رابطے کرے جس پر تمام وزرا نے تعلقات کی بنا پر ووٹ مانگنے کی ذمہ داری لے لی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزرا حکومتی امیدواروں کیلئے سینیٹ الیکشن تک متحرک رہیں۔


متعلقہ خبریں