سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی اسکروٹنی شروع


سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی اسکروٹنی شروع ہو گئی ہے جب کہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے اعتراضات سننے اور جانچ پڑتال کے بعد کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔

اسلام آباد سے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، یوسف رضا گیلانی کے کاغذات پر پی ٹی آئی نے اعتراضات اٹھا دیئے جس کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

پیپلزپارٹی کی شیری رحمان، پلوشہ خان، سلیم مانڈوی والا، فرحت اللہ بابر، جام مہتاب ڈاہر اور دوست علی جیسر کےکاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کو متنازعہ بنا دیا، شاہد خاقان

لاہور میں پارٹی ٹکٹ نہ جمع کرانے پر مسلم لیگ ن کےامیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظورنہ ہو سکے۔  انہیں شام پانچ بجے کا وقت دیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے تمام امیدواروں اور ق لیگ کے کامل علی آغا کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے۔


متعلقہ خبریں