پاک فوج کے چولستان میں فری میڈیکل کیمپس


راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے چولستان میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی طرف سے چولستان میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد 3 سے 15 فروری تک کیا گیا۔

میڈیکل کیمپس میں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے آنکھوں کے مفت آپریشن کیے اور 500 سے زائد مریضوں کے لیزر کے ذریعے آپریشن کیے گئے جبکہ 5 ہزارسے زائد لوگوں کو علاج کے ساتھ عینک بھی فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پاک فوج کے میڈیکل کیمپس احمد پور شرقیہ، چنن پیر اور دین گڑھ میں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے لگائے گئے جبکہ موبائل ہیلتھ یونٹ میں لیبارٹری اور ایکسرے کی سہولت بھی موجود تھی۔


متعلقہ خبریں