’یہ ہماری ٹیم ہے اور یہ ہماری سیلیبریشن ہو رہی ہے‘

’یہ ہمای ٹیم ہے، اور یہ ہماری سیلیبریشن ہو رہی ہے‘

فوٹو: فائل


پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ سے ٹی20 سیریز جیتنے کے بعد جشن منانے کی ’پارری‘ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ’پارری‘ کی طرز پر ویڈیو بنا کر سیریز میں فتح کا جشن منا ری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

حسن علی کی اس مختصر دورانیے کی ویڈیو میں قومی ٹیم کے کھلاڑی گروپ فوٹو کے لیے قطار بنائے کھڑے ہیں اور انہوں نے ’فاتح‘ کا بورڈ بھی پکڑ رکھا ہے۔

ویڈیو میں پاکستانی کرکٹر حسن علی موبائل تھامے پارری گرل کے اسٹائل میں کہہ رہے ہیں ’یہ میں ہوں، یہ ہماری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیت کے پارری کر رہے ہیں‘۔

جیسے ہی حسن علی کا جملہ ختم ہوتا ہے پوری ٹیم جشن منانے کے انداز میں شور مچانا شروع کردیتی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن دی گئی ہے ’یہ ہماری ٹیم ہے اور یہ ہماری سیلیبریشن ہو رہی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف جیت: ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم پانچویں نمبر پر آ گئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

تیسرے ٹی20 میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 100 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز جیتنے والی  بھی پہلی ٹیم بن گئی۔


متعلقہ خبریں