عثمان بزدار کی کچے ٹریک پر پکی ڈرائیونگ


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے دوران ٹریک پر مہارت کے ساتھ گاڑی چلائی جس پر شرکا نے انہیں خوب داد دی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے ٹریک پر گاڑی چلا کر بہت انجوائے کیا، دل کرتا ہے کہ میں خود بھی ریلی کے مقابلے میں شرکت کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کاایک بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ آئندہ اس ریلی میں انٹرنیشنل ڈرائیورز کو بھی مدعوکیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی سے سیاحت کو فروغ مل رہا ہے، پاکستان کا سافٹ امیج بحال کرنے میں مدد مل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں