ابرار الحق کی گاڑی کو حادثہ، بھتیجا زخمی

ابرار الحق کی گاڑی حادثہ کا شکار، بھتیجا زخمی

فوٹو: فائل


چیئرمین ہلال احمر پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلوکار ابرار الحق کورونا کا شکار کیسے ہوۓ؟

ذرائع ہم نیوز کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ ابرارالحق کی گاڑی دھند کے باعث سڑک پر لگے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پی ٹی آئی رہنما کے اہل خانہ محفوظ رہے تاہم ابرارالحق کا بھتیجا زخمی ہو گیا۔

چیئرمین ہلال احمر کے بھتیجے کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Image result for abrar ul haq car met with accident

حادثے کے وقت ابرارالحق اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ ان دنوں رات گئے اور صبح کے اوقات میں پنجاب کے مختلف علاقوں‌ میں‌ دھند کا راج رہتا ہے جس کی وجہ سے موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابرارالحق کو خشک کھانسی، بخار کی شکایت، ملنے جلنے والوں کو احتیاط کا مشورہ

معروف گلوکار ابرار الحق ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ہونے کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ بھی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ایک خیراتی اسپتال بھی چلاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں