مادھوری کو جنت کا راستہ مل گیا؟


بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں جنت کا راستہ مل گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کارڈز چھپوانے کے بعد سلمان خان کا شادی سے انکار

بلاک بسٹر فلم ’دیوداس‘ میں چندر مکھی کا کردار ادا کرنے والی مادھوری ڈکشٹ کو ڈانس کوئین بھی کہا جاتا ہے، ان کا شمار بالی وڈ کی صفِ اول کی رقاصاؤں میں ہوتا ہے۔

مادھوری ڈکشٹ کو اصل شہرت فلم ’تیزاب‘ کے گانے ایک دو تین سے ملی۔ اسی گانے کی مناسبت سے انہیں ایک دو تین گرل بھی کہا جاتا ہے۔

سروج خان کی کوریوگرافی میں مادھوری ڈکشٹ کے گانوں کو فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے لیے خاص پیغام

ایک دو تین گرل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک پرفضا مقام پر موجود ہیں۔

جس جگہ مادھوری موجود ہیں وہاں سبزے اور پانی کے علاوہ کنول کے پھول بھی کِھلے ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں پھول والا ایموجی بھی بنایا ہے جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ہے ’جنت‘۔


متعلقہ خبریں