سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

فوٹو: فائل


صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں اسلحے کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس نے ہم نیوز کو بتایا کہ گرفتار ملزم شعبان شیخ نے چند روز قبل ہوائی فائرنگ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ٹریس کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قبل ازیں چنیوٹ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔  ملزموں نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چنیوٹ کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش غیر قانونی ہے خلاف ورزی پر کارروائی کی گی۔ لاہور میں ہی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

لاہور کے علاقے شاد باغ سے بھی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثروت گیلانی کی اسلحہ چلانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ

شاد باغ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی تھیں۔


متعلقہ خبریں