عائزہ خان نیلی ہوگئیں

عائزہ خان انسٹاگرام پر چھا گئیں، مداحوں کی شکرگزار

فوٹو: فائل


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نیلی ہو گئی ہیں۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’میرے مہرباں‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے شہرت و داد سمیٹنے والی عائزہ خان ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان نے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا 

عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔

گزشتہ دِنوں عائزہ نے اپنے نئے پراجیکٹ سے متعلق کچھ معلومات مداحوں سے شیئر کی تھیں جس نے ان کے مداحوں کو اداکارہ کے نئے پراجیکٹ سے متعلق تجسس میں مبتلا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان کی دلہن بنی تصاویر سب کو بھا گئیں

اس کے بعد عائزہ نے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھایا اور تحریر کیا تھا کہ ’خود پر اعتماد اور یقین رکھیں اور اپنے خوابوں کی طاقت کو جانیں‘۔

اب عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ نیلے رنگ کے لباس میں انتہائی دلکش لگ رہی ہیں اور مداح ان کے اس انداز کو بہت پسند کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں