یو ٹیوب کیلئے ڈکیتی کا مذاق کرنے والا قتل

ڈکیتی کی پرینک ویڈیو بنانے والا نوجوان قتل

ٹینیسی: امریکی ریاست ٹینیسی میں یو ٹیوب کے لیے ڈکیتی کا مذاق کرنے والے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹینیسی کے علاقے نیشول میں اپنے یو ٹیوب چینل کے لیے ڈکیتی کی پرینک ویڈیو بنانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔ جب دو دوست ڈکیتی کی پرینک ویڈیو بنانے میں مصروف تھے کہ اس دوران 23 سالہ ڈیوڈ 20 سالہ ٹیموتھی وکس کو غلطی سے گولی مار دی۔

مقتول مذاقً ڈکیتی کی ویڈیو بنانے کے دوران ڈیوڈ اور اس کے دوستوں کے پاس پہنچا اور چاقو نکال کر ڈکیتی کا ڈرامہ کیا لیکن ڈیوڈ نے اپنے اور دوستوں کے دفاع میں گولی چلا دی۔

ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ سب مذاق ہو رہا ہے اور اس نے بے خبری میں اپنے دفاع کے لیے فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پالتو کتے نے مالکن کو مار ڈالا

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ہے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں