سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے پانچ سال بعد بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کو پرانی ٹویٹ یاد دلا دی ۔
فلنٹوف نے 2016 میں ٹویٹ کیا تھا کہ کوہلی ایسے ہی کھیلتے رہے تو ایک دن جو روٹ جیسے ہو جائیں گے۔
اس وقت ٹویٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے سوال پوچھا ’جو روٹ کون ہے ؟؟
With the greatest respect , this aged well ? https://t.co/sjhs7HGT1d
— Andrew Flintoff (@flintoff11) February 6, 2021
بعد ازاں فلنٹوف نے بھارت کیخلاف جوروٹ کی ڈبل سنچری کے بعد امیتابھ کو یاد دلا دیا کہ جوروٹ کون ہے ۔
آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کی آواز میں ورلڈ کپ 2019 کا پرومو
دوسری جانب ٹوئٹر پر شائقین فلنٹوف کے جواب سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور مختلف میمز بھی بنا رہے ہیں۔
ایک مداح نے کہا کہ امیتابھ فلنٹوف کو ضرور جواب دیں گے مگر وہ ویرات کوہلی کی اچھی اننگز کے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور محض 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔