خلائی ادارے اسپیس ایکس کے راکٹ کے چاند کے انتہائی قریب سے گزرنے کے دلچسپ مناظر سامنے آ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاہ رات میں چاند کے ساتھ گزرتے راکٹ نے الگ ہی مناظر پیش کیے۔

گزشتہ روز اسپیس ایکس نے مزید 60 انٹرنیٹ سیٹلائٹس فالکن نائن راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیے تھے۔
اسپیس ایکس کمپنی کا خلائی جہاز تجرباتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

اسپیس ایکس کے مطابق اسٹارلنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں رسائی ناقابل اعتماد ، انتہائی مہنگی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق نواں مشن فلوریڈا کے اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خلائی مشن اسپیس ایکس کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا راکٹ تجرباتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں لانچ پیڈ سے اڑنے کے ساتھ افگی تک پہنچنے کے بعد دیوہیکل خلائی جہاز گرنا شروع ہوا اور زمین پر واپس آنے والے کنٹرول گلائڈ پر آگرا۔
زمین پر گرنے سے پہلے خلائی جہاز میں آگ لگ گئی، تاہم راکٹ پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔
ڈیٹا کے حصول کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسپیس کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹار شپ راکٹ چاند اور مریخ پر انسانی بستیاں بسانے کیلئے مستقبل میں کام آئے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار شپ راکٹ کی ٹیسٹ فلائٹ کے متعلق تخمینہ تھا کہ وہ 41 ہزار فٹ کی بلندی تک جائے گا، تاہم یہ تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں: ناسا اور سپیس ایکس کا تاریخی خلائی مشن شروع
