پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج کی پھسپھسی پریس کانفرنس نے ایک بار پھر آشکار کردیا ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر گئی، وزیراعظم


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ فضل الرحمان، بلاول اور مریم بی بی ہر سوال پر صحافیوں سے ناراض ہوئے جو ان کی مایوسی کا اظہار ہے۔

پی ڈی ایم ٹھنڈی ہوچکی، جان نہیں رہی: شوکت یوسف زئی

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ یہ سب اسی تنخواہ پر کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں