چھ کروڑ کی بچھیا

چھ کروڑ کی بچھیا

امیر لوگ اکثر مہنگے ترین جانورں کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں، اسی حوالے سے برطانیہ سے خبر آئی ہے جہاں پر ایک بچھیا نیلامی کے دوران مہنگے ترین دام میں فروخت ہوئی ہے۔ 

برطانوی اخبار دی میل کی رپورٹ کئ مطابق برطانوی فنکار وکٹوریہ کیرولین بیکہم عرن پوش سپائس (Posh Spice) کے نام سے منسوب “ولاج پوش سپائس” نامی بچیھا کو نیلامی کے دوران دو لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ، جس کی قیمت پاکستانی روپے میں 5 کروڑ 73 لاکھ 47 ہزار سے زائد بنتی ہے، میں فروخت کیا گیا۔

اخبار کے مطابق برطانیہ کی تاریخ اور گینیز بک میں کسی بھی بچھیا کی یہ مہنگی ترین نیلامی ہے جو کہ لیمبورو گھینی ایونٹاڈور یا فراری 812 کی قیمت کے برابر ہے۔

اخبار کے مطابق برطانیہ کی تاریخ میں اس سے قبل 2014  میں لیموزین نامی بچھیا ایک لاکھ 25 ہزار میں فروخت ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: امریکہ: مچھروں  کے زہریلے ڈنگ سے درجنوں مویشی ہلاک

دی میل اخیبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور پورے یورپ کی تاریخ میں گائے کے بچے کی خریداری کے لیے انتی قیمت ادا نہیں کی گئی تھی۔

ولاج پوش سپائس کی پیدائش برطانیہ کے علاقے شفنال کے رہائشی کرسٹن ویلیم اور پال ٹیپٹ کے فارم ہاؤس میں نومبر 2019 میں ہوئی تھی۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ولاج پوش سپائس کی ماں جنجر سپائس اس سے قبل بلمورال شو (Balmoral Show) کا مقابلہ تین بار مسلسل  چیت کر چیمپئن رہ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ولاج پوش سپائس نے اپنے سجیلے اور وضع دار قدو قامت کی بنا پرکمبریہ میں ہونے والی نیلامی میں شرکت کرنے والوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 29 جنوری کو بارڈر وے مارٹ نیلامی گھر میں چار بولی لگانے والوں نے مشترکہ طور پر اس بچھیے کو خریدا تھا اور وہ اس کا گوشت بھی وہ آپس میں برابر تقسیم کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں