پاکستان میں کورونا سے مزید63 اموات

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید63 اموات اور1 ہزار220 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار746تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ47 ہزار648 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے5لاکھ 2 ہزار537افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار365 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار793 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4 ہزار4، خیبر پختونخوا ایک ہزار912، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 264 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار493، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار419، سندھ 2 لاکھ 47 ہزار727، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار220، بلوچستان18 ہزار830، آزاد کشمیر 9ہزار50 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں