پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر گئی، وزیراعظم

وزیر اعظم کی پولیو خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

فائل فوٹو


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر گئی، مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کو بھی پھنسا دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ معاملے پر اپوزیشن کو بے نقاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس تحریک کا بیانیہ نہ ہو وہ ختم ہوجاتی ہے، عوام کو پتہ چلنا چاہیئے ان کا پیسہ کس نے لوٹا۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کے فارن فنڈنگ معاملات سامنے لانے پر معاون خصوصی فرخ حبیب کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے مافیا سے ٹکر لی ہے۔

جس پر فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم پر فاتحہ پڑھنے کا وقت آ گیا۔ مریم نواز جو ایشو اٹھاتی ہیں، اس میں ان کے والد ملوث ہوتے ہیں۔

فضل الرحمان کرپٹ آدمی ہیں، ان کو مولانا کہنا علما کی توہین ہے، وزیراعظم

اجلاس میں مشیر احتساب شہزاد اکبر نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ خرم دستگیر کے والد نے محکمہ مال کی زمین پر بھی قبضہ کیا، اگر یہ سچے ہوتے کارروائیوں کے خلاف عدالت میں جاتے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سب کی معلومات پبلک کریں، عوام کو پتہ چلنا چاہیے ان کے پیسے کو کس نے لوٹا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم کوئی سیاسی کارروائی نہیں کر رہے، جہاں بھی قبضہ مافیا ہے کارروائی ہو گی۔


متعلقہ خبریں