اسپورٹس کی تاریخ کا سب سے مہنگا کنٹریکٹ لیک ہو گیا



اسپورٹس کی تاریخ کا سب سے مہنگا کنٹریکٹ لیک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کا اخبار بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے کنٹریکٹ کی لیک کاپی سامنے لے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے لیے میسی 4 سیزن کے 55 کروڑ یورو وصول کر رہے ہیں جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت 110 ارب روپے ہے۔

2017 سے شروع ہونے والا یہ معاہدہ رواں سال 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، اگر معاہدے میں مزید توسیع نہ کی گئی تو میسی بارسیلونا کلب کو خیرآباد کہ دیں گے۔

میسی کی بارسلونا کلب کے صدر پر کڑی تنقید

رپورٹ کے مطابق میسی کے کنٹریکٹ کی قیمت اور عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بارسلونا کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔

میسی کی سالانہ تنخواہ 8 کروڑ یورو یعنی 16 ارب روپے سالانہ ہے جب کہ انہیں چار سال پہلے کنڑیکٹ سائن کرنے پر اضافی بونس بھی ملا تھا۔

میسی بارسلونا کلب کو چھوڑنے کے عمل میں مشکلات کا شکار

خیال رہے کہ میسی کے کنٹریکٹ ختم ہونے میں 5 ماہ باقی ہیں اور وہ اب تک 45 کروڑ یورو گھر لے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں