سرخ عروسی لباس میں سونیا حسین کی دلکش تصاویر 

سرخ عروسی لباس میں سونیا حسین کی دلکش تصاویر جاری 

فوٹو: فائل


اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی سونیا حسین کی سرخ عروسی لباس میں تصاویر مداحوں کو بھا گئی ہیں۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سونیا حسین نے گہرے سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جس پر سنہرے رنگ کی کڑھائی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

سونیا نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ’گلابی، سنہری اور سرخ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

ایک تصویر کے ساتھ اداکارہ نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے احمد فراز کا  شعر ’مانا کے محبت کا چُھپانا ہے مُحُبت، چُپکے سے کِسی روز جتانے کے لئیے آ‘ بھی لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

ایک اور تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’عِشق کے کوہِ قاف میں ہوں، عقل کے اعتکاف میں ہوں‘۔

مداحین سونیا کی ان تصاویر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سراہ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں