اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس اور میڈیا ٹاک پر پابندی عائد

اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس اور میڈیا ٹاک پر پابندی عائد

اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس اور میڈیا ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے احکامات پر عائد کی گئی ہے۔

سینیٹ انتخابات: ’حکومت عدالت سے کیوں رائے مانگ رہی،پارلیمنٹ سے رجوع کرے‘

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کی رہائش گاہیں ہیں جہاں پریس کانفرنسز اور میڈیا سے گفتگو پارلیمینٹیرینز کے اہلخانہ کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پریس کانفرنسز کے انعقاد سے اراکین کو سیکیورٹی خدشات بھی لاحق ہوتے ہیں لہٰذا آئندہ پارلیمنٹ لاجز میں کسی قسم کی میڈیا ٹاک یا پریس کانفرنس منعقد نہیں ہوگی۔

پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چند روز قبل کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور میڈیا کو روک دیا گیا۔

ای یو ڈس انفو لیب کے بھارت سےمتعلق انکشافات پر یورپین پارلیمنٹ کا نوٹس

سابق وزیراعظم مریم نواز کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ آزادی اظہار کا ہر پلیٹ فارم مفلوج کیا جائے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر بولنے نہیں دیتے اور پارلیمنٹ لاجز میں میڈیا کو آنے سے روک دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں