رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ انتقال کر گئے


لاہور: جماعت اسلامی کے سینئر رہنما حافظ سلمان بٹ لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے بتایا کہ سلمان بٹ گزشتہ راست ہارٹ اٹیک کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حافظ سلمان بٹ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔

سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی کے مطابق حافظ سلمان بٹ کی نماز جنازہ کل بعد از جمعہ 2 بجے منصورہ میں ادا کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں