خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ملتوی


پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ قانون نے اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے متعلق جاری کردہ اعلان میں اچانک اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ کے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے 14 مئی کو آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی پیش کرنا ہے۔ بجٹ اجلاس کے لئے محکمہ قانون کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا سیشن سہ پہر چار بجے شروع ہو گا۔

صوبائی اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بجٹ کے متعلق ممکنہ مزاحمت کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں