ہم ٹی وی کے ’رقیب سے‘ میں نیا کیا ہے؟



اسلام آباد: نئے سال میں ہم ٹی وی کی نئی پیشکش ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ آج سے ٹی وی اسکرین کی زینت بنے گا۔ 

مومنہ اینڈ درید (ایم ڈی) پروڈکشنز کی پیشکش ’رقیب سے‘ کی خاص بات یہ ہے کہ معروف سنگر حدیقہ کیانی اس ڈرامے میں بطور اداکارہ ڈیبیو کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ’رقص بسمل‘ کی کہانی

’رقیب سے‘ کی میگا کاسٹ میں پاکستانی ٹیلی ویژن کے بڑے نام نعمان اعجاز، ثانیہ سعید اور اقرا عزیزبھی شامل ہیں۔

ایم ڈی پروڈکشنز کی پیشکش ’رقیب سے‘ کا ساؤنڈ ٹریک حدیقہ کیانی نے ہی گایا ہے، حدیقہ نے یہ گانا نہ صرف گایا ہے بلکہ کمپوز بھی کیا ہے۔

’رقیب سے‘ کے آفیشل گانے کے بول حدیقہ کیانی کی والدہ نے تحریر کیے ہیں۔

اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کے تجربے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے بھی اداکاری کی بہت سی آفرز ہوئی ہیں مگر جب مومنہ درید نے مجھے اس ڈرامے کا اسکرپٹ بھیجا جسےمیں نے پڑھا تو انکار نہ کر سکی۔

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ سیریل چھوٹے چھوٹے جذبات کی عکاسی کرتا ہے، یہ صرف ہیرو ہیروئین کی رومانوی کہانی نہیں ہے بلکہ اس کا پلاٹ باقی کہانیوں سے خاصا مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آئیں گی؟

انہوں نے مزید بتایا کہ ’رقیب سے‘ میں ہر کردار اپنی جگہ مضبوط اور حقیقی زندگی کے اس قدر قریب ہے کہ میں چاہتی بھی تو اس آفر کو رد نہیں کر سکتی تھی۔

یہ ڈرامہ پاکستانی وقت کے مطابق ہر بدھ کی شب آٹھ بجے ہم  ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں