یکم جنوری کو سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش والے ممالک میں پاکستان شامل

یکم جنوری کو سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش والے ممالک میں پاکستان شامل

فوٹو: فائل


نیویارک: پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں یکم جنوری کو سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش ہوئی۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے اطفال یونیسیف کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں سال نو کے پہلے دن  تقریباً چودہ ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 6 سالہ بچے نے ماں کے اکاؤنٹ سے 20 لاکھ کی خریداری کر لی

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے تخمینے کے مطابق یکم جنوری 2021 کو 3 لاکھ 71 ہزار 500 بچوں کی پیدائش ہونا تھی، اس تعداد میں نصف سے زیادہ بچوں کی پیدائش دس ملکوں میں ہونا تھی، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

پاکستان میں تقریباً چودہ ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔  باقی ممالک میں بھارت میں تقریباً 60 ہزار، چین میں ساڑھے 35 ہزار، نائیجیریا ساڑھے 21 ہزار اور انڈونیشیا میں 12 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی۔

یونیسیف کا اندازہ ہے کہ نئے سال کے دوران دنیا بھر میں 14 کروڑ کے لگ بھگ بچے پیدا ہوں گے اور وہ اس لحاظ سے خوش قسمت ہوں گے کہ وہ اوسطاً 84 سال زندہ رہیں گے اور انہیں بہتر مواقع میسر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اغوا کاروں کا بچے کو رہا کرنے کیلئے بٹ کوائن کرنسی میں تاوان کا مطالبہ

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بیماریوں پر کنٹرول، بہتر خوراک اور صحت کے بارے میں شعور و آگہی میں اضافے سے آنے والے عشروں میں انسان کی اوسط عمر میں اضافہ ہوگا۔

اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق 2019 میں عالمی اوسطً عمر ساڑھے 72 سال کے لگ بھگ تھی۔


متعلقہ خبریں