پی ایس ایل 6 کیلئے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ فائنل


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے لیے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ فائنل کر لیا گیا۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے لیے کھلاڑیوں پر مشتمل پلاٹینیم کٹیگری کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل، ساؤتھ افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور افغان کرکٹر راشد خان پی ایس ایل 2021 کے پلاٹینم روسٹر میں شامل ہیں۔

انگلشن اوپنر بلے  باز ڈیوڈ ملان، ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈین براوو، آسٹریلین کرکٹر کرس لین، انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز، جنوبی افریقہ کے مورنے مورکل، افغانستان کے محمد نبی، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر، جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین، انگلینڈ کے ٹام بنٹن اور کرس جارڈن بھی پلاٹینیم کٹیگری کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ: پاکستانی امپائرز، میچ آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے

پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ 10 جنوری کو لاہور میں ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 (2021) کے میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی اجازت سے مشروط ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کورونا وبا کی صورتحال اور اس کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرکٹ اور عوام کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں