اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کل صبح دس بجے آپریشنل ہو جائے گا۔
پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق کل پی آئی اے کی 45 میں سے 31 پروازوں کی آمدورفت نیو اسلام آباد ایئرپورٹ اور14 کی بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ہوگی۔
رفتہ رفتہ پی آئی اے اپنے تمام فلائٹ آپریشنز نیواسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر لے گی۔
بین الاقوامی ایئرلائنز بھی اپنے فلائٹ آپریشنز نیو اسلام آباد ائیر پورٹ منتقل کر رہی ہیں جبکہ برٹش، سنگاپور، تھائی اور ملائشین ایئرلائنز اسلام آباد سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کرچکی ہیں ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یکم مئی کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کیا تھا۔