جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ: پاکستانی امپائرز، میچ آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ: پاکستانی امپائرز، میچ آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے

فوٹو/ فائل


لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر ٹیسٹ میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی امپائرز اور میچ آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کورونا پروٹوکول پالیسی برقرار ہے اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر غیر ملکی آفیشلز نہیں آئیں گے

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  دونوں ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی امپائرز اور میچ ریفری تعینات کرے گا۔ پاکستان جنوبی افریقہ سیریز بائیو سکیور ماحول میں کھیلی جائے گی۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: قومی اسکواڈ کورونا کیسز کے باوجود دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے پر رضامند

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دوطرفہ سیریز میں دو  ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کراچی اور راولپنڈی کے سپرد جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ 4 تا 8 فروری کو دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہوگا۔ 11 فروری سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق 13 فروری کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ  14 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں