شاہی خاندان نے جنوبی پنجاب کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شاہی خاندان نےلاہورکو سنوارنے کے نام پرجنوبی پنجاب کےعوام کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا۔

مریم نواز دعوے نہیں استعفوں پر عمل کریں، فردوس عاشق اعوان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کےعوام تعلیم اورصحت کو ترستے رہے لیکن ان کے سارے وسائل لاہور پر خرچ کیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ
جاتی امرا کے روڈ کی کارپٹنگ ہوتی رہی مگر جنوبی پنجاب کی سڑکیں موہنجوداڑو کا نقشہ پیش کرتی رہیں۔

پی ڈی ایم بیانیے کا حکومت نے نوٹس لے لیا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں انہیں بھوکے مرنے پہ مجبور کیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آج مریم نواز کس منہ سے جنوبی پنجاب کا رونا روتی ہیں؟

سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ پہلی بارتخت لاہورکے بجائے جنوبی پنجاب سے وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کےعوام سے اپنا وعدہ نبھا رہی ہے۔

پی ڈی ایم استعفوں کیلیے 31 جنوری کا انتظار کیوں کررہی ہے؟ شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کاشتکار اس شاہی ٹولے سے نفرت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں