کورونا: لاہور کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

فائل فوٹو


لاہور: لاہور کے 33 علاقوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹفیکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں جوہر ٹاؤن، ڈی ایچ اے کے فیز ون، تھری، فائیو اور ایٹ، اقبال ٹاؤن، عسکری ایٹ، عسکری ٹین، ویلنشیا ٹاؤن اور سمن آباد سمیت جوہر ٹائون، ایف ٹو اور جی تھری اور عزیز بھٹی زون کے علاقہ کینال کالونی کی ایک ایک گلی بند ہو گی۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں عسکری ایٹ، ڈی ایچ اے، فیز آٹھ، ڈی ایچ فیز ون کی گلیاں، عسکری ٹین، ڈیوائن گارڈن، والٹن روڈ کی ایک ایک گلی بھی شامل ہے۔

کورونا کی دوسری لہر، آکسیجن سیلنڈر کی قیمتیں بڑھ گئیں 

ڈی ایچ اے فیز تھری، سوئی گیس سوسائٹی میں سمارٹ لاک ڈائون لگے گا۔ ویلنشیا ٹائون، جی بلاک، محلہ چھمبیاں والا کھوہ کی گلیاں بند ہوں گی۔ علامہ اقبال ٹائون، راوی بلاک اور رچنا بلاک کی گلیاں بند رہیں گی۔

محکمہ صحت کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ اور دفاتر بند جبکہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔


متعلقہ خبریں