پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو گولڈن فٹ اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
گولڈن فٹ ایوارڈ کسی بھی فٹبالر کو زندگی میں صرف ایک بار ملتا ہے۔ اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لیے فٹبالر کی عمر اٹھائیس سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔
یوینٹس کے لیے بہترین کارکردگی پر رونالڈو کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے دو ہزار بیس میں چوالیس گول کیے ہیں۔ بارسلونا کےلیے عمدہ کارکردگی دکھانے والے لیونل میسی ابھی تک اس ایوارڈ سے محروم ہیں۔
ایوارڈ کی تقریب کے بعد رونالڈونے ٹوئٹر پر حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
I am honored to win the @goldenfootofficial and to be immortalised on the Champion Promenade in Monaco, together with some of the greatest football legends of all time! I am truly humbled and want to thank the fans all over the world for having voted for me #goldenfoot2020 pic.twitter.com/HEWgjDUxgV
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) December 20, 2020
سال 2019 میں گولڈن فٹ ایوارڈ کروشیا کے اسٹار فٹبالر لوکا موڈریچ کو ملا تھا۔ 2018 میں یہ ایوارڈ معروف فٹبالر ایڈیسن کوانی کو ملا۔