لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے باکسنگ کا چیلنج قبول کر لی۔
لاہور میں باکسر عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائٹ کے لیے ہم پلہ ہونا چاہیے، راجکماری، کنیز اول اور دوم ، پونڈ کیٹگری میں نہیں آتیں ،برائلر مرغیاں کیسے مقابلہ کریں گی ؟ پہلے پنچ پر ناک آوٹ ہو جائیں گی۔
کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے یارکر نے اپوزیشن کی مڈل اسٹمپ اڑا دی، اب جاتی امرا میں چوں چراں بھی نہیں ہو رہی ، ہمارا پاورفل پنچ تھا ، اب جاتی امرا میں مرہم پٹی کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پریکٹس کےبغیر ہمارے مقابلے میں آئی اور ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئی، آئندہ پہلے وارم اپ میچ کھیلے، پھر میدان میں اترے۔
گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی کشتی کا چپو دو بچوں کے پاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے صرف گیدڑ بھبکیاں دیتے ہیں۔ عوام کی آنکھ میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہوئے اچھا نہیں لگتا۔ لندن کے ریسٹورنٹ میں پیزا کھانے کے بجائے پاکستان واپس آئیں۔
کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، فردوس عاشق اعوان