اسلام آباد: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست پرخوشی سے نہال ہو گئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنی ویڈیو میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح اٹھا تو بھارت کے تین سو انہتر رنز دیکھ کر مجھے یقین نہیں آیا، آنکھیں دھو کر دیکھا تو چھتیس رنز پر نو آوٹ تھے، مجھے تب بھی یقین نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ بھارت نے بیٹنگ میں پاکستان کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے، بھارت کی عظیم بیٹنگ لائن اب ریزہ ریزہ ہو رہی ہے۔
I woke up & saw the score 369. I couldn’t believe it.
Then i washed my eyes and saw the score 36/9.
I couldn’t believe it either & went back to sleep. ???
Video aa rahi hai.#INDvAUS #INDvsAUSTest— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 19, 2020
انہوں نے کہا کہ بھارت یہ شکست مدتوں تک بھول نہیں سکے گا، اگلے میچ میں انہیں مضبوطی سے واپس آنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹھیک ٹھاک پھینٹی پڑی ہے۔
This will not be forgotten easily. Must come back very strongly from here. Theek thaak phentii pari hai. #INDvsAUS pic.twitter.com/jgLYgZ5xNV
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 19, 2020
واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی تیسری اننگز میں بھارتی ٹیم محض 36 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
میزبان ٹیم نے بھارت کی جانب سے دیا گیا آسان 90 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔