غریب طبقے کو اپنی چھت فراہم کرنا قومی خدمت ہے، وزیراعظم

پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی:مطالبے، برہمی اور تنقید

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات کا فروغ اور غریب طبقے کو اپنی چھت فراہم کرنا قومی خدمت ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی برائے  ہاؤسنگ، تعمیرات وڈویلپمنٹ  سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے تعمیرات کو فروغ دینے پر کمرشل بینکوں کی طرف سے تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم کو ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کمرشل بینکوں کے سربراہان کی خصوصی طور پر شرکت کردی۔

سیکریٹری توانائی نے اجلاس کو ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے بجلی فراہم کرنے کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی شعبہ تعمیرات کے فروغ پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت

اجلاس کو بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں نے ملک بھر میں گھر تعمیر کرنے کے لیے قرضے فراہم کرنے کی سہولت شروع کردی ہے۔ منصوبے کے تحت کل 35 ہزار یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ابتدائی مرحلے میں 4 ہزار یونٹس تعمیر کیے جارہے ہیں۔ منصوبے کا پی سی ون اور ماسٹر پلان منظور کیا جاچکا ہے۔ منصوبے کیتکمیل جون 2022 میں ہوگی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے شکایات کے ازالے کے لیے کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کردیا ہے۔ اس ضمن میں غریب اور متوسط طبقے کی آگاہی کے لیے میڈیا مہم بھی شروع ہے۔


متعلقہ خبریں