اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر قرض واپس کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق زرمبادلہ ذخائر اور ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے میں چین نے پاکستان کی مدد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب کا مختصر دورہ
سعودی عرب نے 2018 کے آخر میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض اور 3 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کے تیل کی کریڈٹ سہولت دی تھی۔ پاکستان رواں برس ایک ارب ڈالر پہلے ہی واپس کر چکا تھا۔
پاکستان نے اگلے ماہ مزید ایک ارب ڈالر سعودی عرب کو ادا کرنے ہیں۔