ترکی پر امریکی پابندی: پاکستان کا اظہار تشویش

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ترکی پرعائد کردہ پابندی کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترکی پرعائد پابندیوں پر عملدرآمد کرائیں گے، امریکی وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اصولی طور پر کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ اقدامات کے خلاف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تمام امور کا حل بات چیت، سفارتکاری اور باہمی افہام و تفہیم میں پوشیدہ ہے۔

ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 22 پاکستانی ڈی پورٹ

امریکہ کی جانب سے ترکی کے خلاف عائد کردہ پابندیوں پر صدر رجب طیب ایردوان نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پرکہا ہے کہ امریکی پابندیاں ترکی کی خود مختاری پر کھلا حملہ ہیں۔

سرد مہری کی برف پگھلنے لگی: ترکی نے اسرائیل کیلیےسفیر نامزد کردیا

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا مقصد ہماری دفاعی و صنعتی ترقی کو روکنا اور ترکی کا امریکہ پہ انحصار برقرار رکھنا ہے۔


متعلقہ خبریں