مسلح افراد ٹرک سے 60 چنے کی بوریاں لوٹ کر فرار


حیدر آباد: کوٹری سائٹ کے علاقے میں کراچی سے حیدرآباد آنے والے ٹرک سے مسلح افراد 60 چنے کی بوریاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حیدر آباد کے قریب کوٹری چاول گودام کے قریب چار مسلح افراد ٹرک سے لوٹ مار کرتے ہوے 60 چنے کی بوریاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ ٹرک ڈرائیور عبدالرزاق نے اپنے ساتھیوں کے ہمرا ٹرک کھڑے کرکے نیبشل ہائی وے کو بند کر دیا جس سے دونوں اطراف کی ٹریفک دیر تک معطل رہی۔  پولیس نے مذاکرات کرکے ٹرک ڈرائیورز کا دھرنا ختم کرادیا۔

متاثرہ ٹرک ڈرئیور کے مطابق لوٹے جانے والے مال کی قیمت 7 لاکھ روپے  سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد: حسین آباد میں راشن بیگوں سے بھرا ٹرک لٹ گیا

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں شہر قائد کراچی کے علاقے ملیر میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کے 67 بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا تھا۔

بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ پانچ ڈاکوؤں نے ملیر میں بکروں سے بھرے ٹرک کو روکا اور اس میں موجود پانچ افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور بعد ازاں ٹرک نامعلوم مقام پر لے جا کر تمام جانوروں کو اتار لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 67 جانوروں کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ بعد میں پولیس کو سہراب گوٹھ کے قریب خالی ٹرک مل گیا تھا بیوپاری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں