اپوزیشن کے جلسوں سے عوام کی زندگیوں کو خطرہ ہے، وزیراعظم



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے مجھ  پرکوئی پریشر نہیں پڑے گا۔ اپوزیشن تمام لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

کورونا رابطہ کمیٹی اجلاس  کے بعد اسلام آباد میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اسپتالوں کے اندر کورونا کے مریض بڑھتے جائیں گے۔  ملتان میں جلسے کے بعد کورونا کے 64 فیصد بیڈ بھر چکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  اس وقت پشاور میں 40 فیصد کورونا کے بیڈز بھر چکے ہیں۔  کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ زیادہ سردی میں کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے۔  اگر اسی طرح کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو اسپتال بھر جائیں گے۔  امریکہ اور یورپ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: گھر بھیجنے کا راستہ تحریک عدم اعتماد ہے، اسمبلی میں آجائیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کو کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کرنا چاہیے۔ ماسک کے استعمال سے کورونا پھیلنے کے چانس کم ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جلسوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتاہے۔ اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں دہ سے تین ماہ بعد جلسے کرلے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہرمیں قوم نےایس اوپیزپرعملدرآمد کیا تھا۔ بھارت میں کورونا سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے سے ہمارے اسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز پر پریشر پڑے گا۔ قوم سےاپیل کرتا ہوں کہ احتیاط کریں اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں۔ ہم نے شادی ہالز،اسکولز اور ریسٹورنٹس کو کورونا کے باعث بند کردیے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے حکومت نہیں جائے گی۔ جلسےجلوسوں میں لوگوں نے ماسک نہیں پہنے ہوتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں