حکومت پنجاب نے ون ونڈو آپریشن شروع کردیا


لاہور: پنجاب کے وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ون ونڈو آپریشن شروع کردیا ہے۔

گھر بھیجنے کا راستہ تحریک عدم اعتماد ہے، اسمبلی میں آجائیں: وزیراعظم

ہم نیوزکے مطابق انہوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پراپرٹی والوں کو تمام سرٹیفکیٹس ایک ہی جگہ سے مل جایا کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھن والے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کوشش کررہے ہیں کہ کاروبارمیں آسانیاں پیدا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں عمران خان اور عثمان بزدار کی قیادت میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

عثمان بزدار کی کمزوری ہے، کاموں کی تشہیر نہیں کرتے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں خود چھوٹا سا پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں