یو اے ای میں واٹس ایپ کالز پر پابندی ختم ہونے کا امکان


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پیغام رسانی کی سب سے بڑی و مقبول ایپلیکشن واٹس ایپ کالز پر پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی سائبر سیکیورٹی سربراہ نے کہا ہے کہ واٹس ایپ سمیت دیگر سروسز پر پابندی ختم کرنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

محمد الکویتی کے مطابق واٹس ایپ پر تجربات کیلئے کچھ دیر کیلئے پابندی ہٹائی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا واٹس ایپ سے پابندی ہٹانے پر غور

تاہم واٹس ایپ سمیت دیگر کالنگ سروسز کی اجازت دینے کیلئے قوائد و ضوابط کا مقرر کرنا ضروری ہے اس سلسلے میں کام کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات واٹس ایپ سمیت دیگر وائس اور ویڈیو کال کی سروس پر ہر طرح کی پابندی عائد ہے۔

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دنیا بھر کے ممالک سے روزگار کے لئے بسنے والے لوگ متحدہ عرب امارات سے صرف بوٹیم، سی می اور یزر چیٹ کو استعمال کر کے اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں