خیبر ٹیچنگ اسپتال سانحہ، وزیراعلیٰ نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کا سانحہ پورے صوبے کے نظام صحت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ خیبرٹیچنگ اسپتال سانحہ پروزیراعلیٰ نے اب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟

خیبرٹیچنگ اسپتال واقعہ:جاں بحق افرادکے لواحقین کو10،10لاکھ روپے دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غریبوں کے لیےعدالتوں میں انصاف اور اسپتالوں میں علاج نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ظالم اشرافیہ نے گزشتہ 73 سالوں سے اسی نظام کوجاری رکھا جوانگریز کے دورمیں قائم تھا۔

سینیڑ اج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سبھی جماعتوں نے اقتدارکے مزے لوٹے لیکن عوام کو کچھ نہیں دیا۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعہ، ڈائریکٹر سمیت7ارکان معطل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعوے دار، لوگوں کا خون نچوڑ رہے ہیں اورانہیں لنگرخانوں کے باہرکھڑا کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں