کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہو کر 94 ہزار 307 روپے ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہو کر 94 ہزار 564 روپے ہو گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاوَ کے بعد مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 115 کی سطح پر بند ہوا ہے۔
