پارٹی کا مشورہ ہے نواز شریف صحت پر توجہ دیں، رانا ثنا اللہ

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کا مشورہ ہے کہ نواز شریف صحت پر توجہ دیں بعد میں وطن واپس آئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن ریڈلائن کراس کر چکی ہے، ملیکہ بخاری

ان کا کہنا تھا کہ لاہور جلسہ پرامن ہوگا، گزشتہ روز سے حکومت غیر مناسب رویہ اختیار کر رہی ہے۔ ملتان جلسہ سے قبل  گرفتاریاں غیر قانونی  تھیں، ملتان میں لوگوں کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا۔

سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ پولیس غیر جانبدار رہے گی تو اچھی بات ہوگی، ملتان جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی تو ہر جگہ جلسہ رہا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت لاہور جلسہ روکنے کے لیے آگے نہ بڑھے، حکومت  غیرقانونی مقدمات میں ریکارڈ بنا رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ فیصل آباد سے لیگی کارکن لاہور جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے، ورکرز کنونشن پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کی تیاریوں سے متعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بےجا پکڑ دھکڑ کی،  انتظامیہ اندازے سے لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی کرپشن پکڑوانے میں مریم نواز کا ہاتھ ہے، شہباز گل

ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 8 دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس ہوگا۔


متعلقہ خبریں