اپوزیشن لاک ڈاؤن کرانےکی سازش کر رہی ہے، فردوس عاشق

فردوس عاشق کی پی ایس ایل ترانے پر کمنٹری

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل کر لاک ڈاؤن کرانے کی سازش کر رہی ہے۔

اپوزیشن عوام کو خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ اگر لاک ڈاؤن ہو گیا تو غریب کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کوترقی یافتہ بنانا وزیراعلیٰ پنجاب کا خواب ہے۔

پشاور جلسہ: پی ڈی ایم منتظمین کیخلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں اپوزیشن کی گرمی غریب کے چولہے کو ٹھنڈا کر دے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے توحکومت کے پاس لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب میں آنے والی تبدیلی سے اپوزیشن حواس باختہ ہے۔

اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، یہ وقت جلسوں کا نہیں: وزیراعظم

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت میں ساؤتھ پنجاب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں