کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ: 5 ملزمان ہلاک

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، تین زخمی حالت میں گرفتار

فائل فوٹو


کراچی:  کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فور میں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور ڈبل کیبن گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ ڈیفنس فیز فور میں یثرب امام بارگاہ کے قریب گزشتہ رات پیش آیا،جس میں پانچ ملزمان مارے گئے۔ ہلاک ملزمان کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق بنگلے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے بنگلے کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔ ملزمان نے فرار کی کوشش میں فائرنگ کی اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں پانچوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ 

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والا ڈکیت گینگ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق، 3 ڈاکو گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان کا بائیو میٹرک کے ذریعے کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان علاقوں میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ  کیا ہے بنگلے کے مالک کا ہلاک ڈرائیورعباس ملزما ن کا ساتھی تھا جبکہ ہلاک ملزم غلام مصطفیٰ گروہ کا سرغنہ تھا۔  تحویل میں لی گئی گاڑی ملزم عباس کے زیر استعمال تھی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ریاض اور عابد بھی ماضی میں گرفتار ہوچکے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی مدد سے پولیس نے فیز فور کے بنگلے پر چھاپا مارا تھا۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزم عقبی بنگلے میں داخل ہوئے تھے۔

دوسری جانب بنگلے کے مالک علی حسنین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے گزشتہ رات میرے بنگلے پر چھاپہ مارا۔ میری والدہ کو پولیس ساتھ لے گئی۔ پولیس نے جعلی مقابلے میں میرے ڈرائیور کو مارا۔


متعلقہ خبریں