دنیا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد6 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پانچ لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 14 لاکھ 16 سے زائد انسانوں کی جان لے لی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد14 لاکھ 16 ہزار 840 ہو گئی ہے۔
پہلی دو لاکھ اموات ایک سو چار دنوں میں جبکہ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئی ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 65 ہزار 956 اموات اور ایک کروڑ 29 لاکھ 56 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین کی قیمت کیا ہو گی؟
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار743 اور 92 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 179 اور 61 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
فرانس میں 21 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر اور50 ہزار237 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں21 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد37 ہزار ہے۔
اسپین میں 16 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 43 ہزار 668 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں15 لاکھ38 ہزار کورونا کیسز اور55 ہزار838 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین انتہائی مؤثر قرار
کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری کو چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9اپریل کو مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی۔
پہلی ایک لاکھ اموات 89روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔
چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ 24 نومبر کو مجموعی اموات کی تعداد چودہ لاکھ رپورٹ ہوئی۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔
کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہوا۔ 21 مئی2020 کو کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی۔
27 جون کو کیسز نے 1 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔ 9 اگست کو دنیا بھر میں کورونا کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فائزر ویکسین:امریکی شہری کو پہلی خوراک 12 دسمبر کو دی جائیگی
سترہ اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔ 25 نومبر کو کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوگئی۔
دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔
اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ دنیا نے 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے کیا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں اکیس دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔