ہیڈ کوچ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اہم انکشافات


کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے خواتین کرکٹرز کی کارکردگی کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

پیر کو خواتین ٹی ٹوینٹی مقابلوں کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔

ٹیم کے کیوی ہیڈ کوچ مارک کولز نے اس موقع پر خواتین کھلاڑیوں کے حوالے سے اہم انکشافات کیے۔

مارک کولز نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں میں خود اعتمادی کی کمی ہے جبکہ ان کی پاور ہٹنگ کی صلاحیت بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویمن کرکٹ ٹیم سے بہتری کی اُمید ہے لیکن دیگر ملکوں کے مقابلے میں ہماری ٹیم بے حد کمزور ہے۔

مارک کولز نے گزشتہ سال اکتوبر میں دو سال کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

ان کی زیرنگرانی ویمن ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں