کراچی: لنڈے کے گودام میں لگی آگ تاحال بےقابو



کراچی: کراچی کے علاقے شیر شاہ میں لنڈے کے گودام میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے۔ کئی گھنٹے سے جاری آپریشن  پانی کی قلت کے باعث سست روی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر آباد: ریلوے گودام میں لگنے والی آگ پر19 گھنٹے میں قابو نہیں پایا جاسکا

کراچی میں آگ لگنے والے واقعات میں کمی نہیں آسکی۔ شیرشاہ پراچہ قبرستان کے قریب لنڈے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ بجھانے کے آپریشن میں ایک فائر ٹینڈ ر نے حصہ لیا تھا جو آہستہ آہستہ 6 فائر ٹینڈر تک بڑھتا گیا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گودام مالکان نے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ نے سستی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث آگ کو پھیلنے کا موقع ملا۔ ہمارے گوداموں میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

فائر برگیڈ حکام نے ہم نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بڑے رقبے پر پھیلے گودام میں مختلف چھوٹے گودام قائم ہیں آگ لگنے کے باعث گودام کی دیواریں خستہ ہالی کا شکار ہوگئی ہیں۔

اسٹیشن فائر آفیسر آصف منصوری نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے لائے کپڑوں کو کیمیکل لگا کر رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان: حکومت مخالف تحریک زور پکڑنے لگی، مظاہروں میں شدت آگئی

انہوں نے کہا کہ ہمیں واٹر بورڈ کی جانب سے پانی سپلائی نہیں کیا گیا جس کے باعث آگ کو پھیلنے کا موقع ملا آگ پر قابو پانے کیلئے پانی کی بروقت فراہمی ضروری تھی۔


متعلقہ خبریں