میں الیکشن جیت چکا ہوں، صدر ٹرمپ کا پھر اعلان

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر انتخابات جیتنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے اعلان کیا کہ میں الیکشن جیت چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جارجیا میں ووٹرز کے دستخطوں کی تصدیق کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ایسی جعلی گنتی کا اب کوئی معنی نہیں رہا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کی کامیابی کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیدیا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی فتح کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

امریکہ: دوسری مرتبہ ٹرمپ انتظامیہ کو اقتدار کی منتقلی ہو گی، پومپیو

ری پبلکن صدارتی امیدواراورامریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ جوبائیڈن نے اس لیے انتخاب جیتا کہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ریڈیکل بائیں بازو کی نجی ملکیت والی کمپنی نے انتخابات خود مرتب کیے ہیں۔

امریکی صدر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی اور خاموش میڈیا نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انتخابی رات کو ہونے والی تمام مکینیکل غلطیاں دراصل ووٹ چوری کرنے کی کوشش تھی۔

ٹرمپ کو شکست: ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ ملتوی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنا سب سے بڑا مذاق تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن میں جیت انہی کی ہو گی۔


متعلقہ خبریں