سیاسی بہروپیوں کا جمہوری لبادہ اترکر قوم کے سامنے آ رہا ہے، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی بہروپیوں کا جمہوری لبادہ اترکرقوم کے سامنے آ رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ان کی نہ کوئی سوچ ہے اور نہ ہی نظریہ ہے۔

فردوس صاحبہ کا بیان ان کاذاتی تجزیہ یا خیال ہوسکتا ہے، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ انہیں صرف اپنا ذاتی مفاد عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مؤقف سے پھرنے والے عوام کی رہنمائی کے لائق نہیں ہو سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہوا کہ جمہوریت کا جو جعلی لبادہ اوڑھا تھا وہ اترگیا۔

مریم نواز کا بیان غیرذمہ دارانہ اور بچگانہ ہے، شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ دفن ہوا اوراقتدارکی ہوس کھل کرسامنے آگئی۔

مریم نواز نہ تین میں ہیں اور نہ تیرہ میں، فردوس عاشق اعوان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کب سے سمجھا رہے ہیں کہ ان کا جمہوریت سے کوئی تعلق ہے نہ عوام سے۔ انہوں نے کہا کہ چوری کی دولت بچانے کی جنگ ہے۔


متعلقہ خبریں