مریم بی بی،دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا ،فردوس عاشق اعوان

راجکماری کی پوری تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، فردوس عاشق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی، دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت جا نہیں رہی حکومت آگے بڑھتی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اس قوم کو ایک عظیم قوم بنا کے ہی دم لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ اورپیپلز پارٹی اپنی اپنی باریاں لگا چکے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان کو اختیارات دینے کا مطالبہ مکمل کرنے کا وعدہ کیا، انشااللہ ہم گلگت بلتستان کی تقدیر بدل کر دکھائے گے۔

یاد رہے کہ آج  ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  ںے کہا کہ الیکشن آیا نہیں لیکن دھاندلی شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ووٹ کو چوری مت ہونے دینا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ اگرشیرکھڑا ہوگیا تو گیدڑ دوڑ لگا دے گا۔ انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کے چیف منسٹر اب بھی ہمارے دل کے سی ایم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نے وفا نبھائی وہ سونے میں تولنے کے قابل ہے۔

میں اور بلاول بھٹو بچے نہیں ہیں، مریم نواز

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سنا ہے کہ یہاں سے ن لیگ کا امیدوارلوٹا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کو گھر پہنچا کرآؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ جو اپنے لیے کھڑا نہیں رہ سکتا ہے تو وہ کارکنان کے لیے کیا کھڑا ہوگا؟ انہون نے کہا کہ روایت قائم کرو کہ ایسے لوگوں کو گھر پہنچا کر آؤ۔

ووٹ چور اس وقت گلگت بلتستان پر منڈلا رہے ہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے اپنے خطاب میں شرکا سے استفسار کیا کہ دباؤ آنے پر لوٹا بننے والا کیا آپ کے ووٹ کا حقدار ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈال کر اس پر پہرہ بھی دینا ہے۔

شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی ترقی، خوشحالی اور سستی روٹی کے لیے ووٹ دینا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کی چند دنوں میں چھٹی ہونے والی ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان اور پاکستان کی خوشحالی کو ووٹ دینا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھاشا ڈیم متاثرین کو معاوضہ ملنا چاہیے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں