سعودی عرب میں 20 ریال کا کرنسی نوٹ جاری


ریاض: سعودی عرب کو جی ٹونٹی ممالک کی سربراہی ملنے کے اعزاز میں بیس ریال کا کرنسی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصویر سے مزین ہے اس کے علاوہ نوٹ پر پوری دنیا کا نقشہ بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس نوٹ کے ذریعے دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کی جانب سے اقوام عالم کو خوشحالی کی جانب راغب کرنے اور انسانیت کی فلاح جیسے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب: چار اکتوبر سے محدود پیمانے پر عمرہ کرنے کی اجازت دیدی

عرب میڈیا کے مطابق نیا نوٹ جدید ترین اسٹینڈرز کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس میں کئی تیکنیکی خوبیاں موجود ہیں جبکہ اس میں جعلسازی کو روکنے کے لیے بھی سدباب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں